ممبئی: ممبئی کو سال بھر پانی سپلائی کرنے والی سبھی سات جھیلوں میں پانی کی مجموعی سطح آب 98فیصد بتائی گئی ہے اور مانسون کے دوران اچھی بارش کے بعد شہر میں کٹوتی کو ختم کئے جانے کا امکان ہے ،لیکن یکم اکتوبر کو اعلی سطحی جائزہ لینے کے بعد یہ ممکن ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ممبئی شہریوں کو اس سال پانی کی مزید کمی کا سامنا کرنا پڑے ۔گزشتہ 23 ستمبر کو ہوئی بارہ گھنٹے کی بارش نے جھلیوں میں مزید تیس دن کے پانی کا اضافی ہوگیا۔کارپوریشن ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ پانی کی کٹوتی سے متعلق فیصلہ میونسپل کارپوریشن،ممبئی عظمیٰ (بی ایم سی) انتظامیہ باقاعدہ طور پر یکم اکتوبر کو جائزہ اجلاس کے دوران لے گا۔