ممبئی کے فیسٹیول کنسرٹ میں سونو نگم اور ساتھیوں پرحملہ کا الزام

   

ممبئی : چمبور فیسٹیول میں گلوکار سونو نگم اور ان کی ٹیم کے ارکان پر گزشتہ شب کو ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔ گلوکار اپنی ٹیم کے ارکان کو ہاسپٹل لے گئے اور بعد میں شیوسینا کے رکن اسمبلی پرکاش پھترپیکر کے بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا۔سونو نگم ممبئی کے چیمبور علاقے میں ایک فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے جب ایم ایل اے کے بیٹے نے گلوکار کی منیجر سائرہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔ مبینہ طور پر یہ شخص اس وقت اندر آیا جب 49 سالہ سونو نگم اسٹیج سے باہر نکل رہے تھے ،کیونکہ وہ گلوکار کے ساتھ تصویر لینا چاہتا تھا۔ اس نے نگم کے منیجر کو راستے سے ہٹنے کو کہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ سونونگم کے محافظ کو سیڑھیوں سے دھکیل دیا گیا ،جب اس نے ایم ایل اے کے رشتہ داروں کو گلوکار کے قریب جانے سے روکنے کی کوشش کی۔