ممبئی کے کیم (KEM) ہاسپٹل میں بھی کولکتہ کی ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف ڈاکٹرس کا احتجاج

   

ادبِ اطفال پر مبنی کتاب ’’روشن ستارے ‘‘کی رسم اجرائی
نئی دہلی: 78ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف ادیب وصحافی حبیب سیفیؔ کی12ویں تصنیف اور ادبِ اطفال پر باقاعدہ چھٹی کتاب ‘‘ روشن ستارے ’’ بچوں کے لیے شاعری کی رسم رونمائی اور مذاکرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی آئی پی ایس و سابق( ڈی جی پی) محمد وزیر عالم انصاری چھتیس گڑھ رہے ۔مہمان ذی وقار ڈاکٹر محمد معین الدین خان استاد ذاکر حسین دلّی کالج دہلی اور محمد سراج عظیم ماہر ادب اطفال تھے ۔تقریب کا آغاز فیروز احمد صدیقی رکن دہلی اردو اکادمی ایگزیکٹیو ممبر دہلی سرکارکے ذریعے مہمانوں کے استقبال سے ہوا۔ مہمانان گرامی ،مصنف حبیب سیفیؔ ، انصاری اطہر حسین ایڈیٹر صدائے انصاری ، شاعر ہدایت حسین بدایونی ،میزبان فیروز احمد صدیقی کے ہاتھوں ’’روشن ستارے‘‘ کتاب کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔