ممبئی: ممبئی میں ایسٹرن اکسپریس ہائی وے پر 10 فٹ طویل اژدہا ایک کار کے پہیے میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ سانپ پکڑنے والی ٹیم کو طلب کرکے اژدہے کو بچایا گیا۔ اِس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص کو کار کے پہیے سے اژدہے کو نکالتے ہوئے بتایا گیا۔