ممبئی : ۔ آئیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن کے ممبئی ہائی کے قریب جہاز گریٹ شپ روہنی کے انجن روم میں آگ لگ گئی ۔ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ عملہ کے تین افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ جہاز میں عملہ کے ارکان کی جملہ تعداد 18 تھی ۔ انجن روم دھویں سے بھر گیا جس کو بجھانے اور آگ پر قابو پانے کیلئے کولنگ آپریشن کیا گیا ۔ ڈی جی (شیپنگ ) امیتابھ کمار نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث شدید گرمی اور دھویں کی وجہ سے عملہ کو انجن روم میں داخل ہونے میں مشکلات پیش آئیں ۔۔