ممبئی یونیورسٹی میں اردو بھون کا قیام عمل میں لایا جائے :ابوعاصم اعظمی

   

ممبئی، 6 اگست (یو این آئی) سماج وادی پارٹی لیڈراور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں اقلیتی محکمہ کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب ارسال کر کے ممبئی یونیورسٹی میں اردو بھون کے قیام کا مطالبہ کیا ہے – انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اردو بھون کے قیام کے لئے یونیورسٹی اور محکمہ اقلیتی امور نے جی آر بھی جاری کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کام مکمل نہیں ہوا اور کام کو ادھورے میں روک دیا گیاتھا اس لئے اب اردو بھون کے قیام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ اردو بھون کے قیام کیلئے کتنے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے اس میں اب تک کتنا بجٹ خرچ ہوا ہے۔ اس کام کو اچانک کیوں بند کیا گیا اس کے پس پشت کیا وجوہات کارفرما تھی کیا اس کام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔