ممتا بنرجی سے ملے اروند کیجریوال، کہا- تمام پارٹیاں متحد ہوں، آرڈیننس کی کریں مخالفت

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کولکاتا میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ تمام جماعتوں کو مرکزی حکومت کے آرڈیننس کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اس دوران ان کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، دہلی حکومت میں کابینی وزیر آتشی، ایم پی سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا بھی تھے،اروند کیجریوال نے کہا کہ ہماری حکومت کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی بی آئی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں حکومتوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہاں ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ تمام پارٹیوں کو اس آرڈیننس کے خلاف آنا چاہیے، ہماری پارٹی بھی آرڈیننس کی مخالفت کرے گی۔