ممتا بنرجی کو کجریوال کی حمایت

,

   

نئی دہلی : مغربی بنگال سے نوکر شاہوں کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی کے فیصلے پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے ۔آئندہ برس اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز اور بنگال کی ممتا بنرجی حکومت میں شدید اختلافات ہیں ۔ گزشتہ کچھ دونوں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مرکز نے تین اعلی پولیس افسران کو دہلی بلایا ، لیکن ممتا حکومت نے انہیں بھیجنے سے انکار کردیا۔ کجریوال نے آج اس پر ممتا بنرجی کی حمایت کی اور مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کجریوال نے ممتا کے ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’ میں بنگال انتظامیہ کے کام کاج میں مرکز کی زبردستی مداخلت کی مذمت کرتا ہوں ۔