کولکتہ:چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کے چھوٹے بھائی اسیم بنرجی کی آج کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہاسپٹل میں موت ہوگئی ہے۔کولکتہ کے میڈیکا سوپر اسپیشلسٹی ہاسپٹل کے چیئرمین،ڈاکٹر آلوک رائے نے بتایا کہ ایک مہینے سے وہ زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اسیم بنرجی ممتا بنرجی کے ساتھ ہی کالی گھاٹ میں رہتے تھے۔ممتا بنرجی کے دوسرے بھائی ان کے ساتھ کالی گھاٹ میں نہیں رہتے تھے۔اسیم بنرجی جو ممتا بنرجی سے چھوٹے ہیں وہ ممتابنرجی کے ساتھ رہتے تھے۔ان کا ایک بیٹا ہے آکاش بندو پادھیائے۔اسیم بنرجی کی موت سے ممتا بنرجی کے گھر پر سوگ کا ماحول ہے۔بنگال میں کورونا کی صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے۔اس وقت بنگال میں 1,31,792افراد کورونا سے متاثر ہیں جو زیر علاج ہیں۔چیف منسٹر کے بھائی کی آخری رسومات کورونا کے قواعد کے مطابق ہاسپٹل سے کلکتہ کے نیم تلہ شمشان گھاٹ میں انجام دی جائیں گی ۔