ممتا حکومت کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

   

اس ماہ کے شروع میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ریاست میں مبینہ تشدد کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کے لئے انسانی امداد کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو منگل کو نوٹس جاری کیا تھا۔جسٹس وینیٹ سرن اور بی آر گاوئی کے بنچ نے ارون مکھرجی نامی ایک سماجی کارکن اور چار دیگر افراد کی درخواست کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا۔