کولکاتا: ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کیلئے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے ۔ وہ ہم سے بالکل مختلف ہیں۔ ہم اپنی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھتے ہیں، لیکن دہلی سے مہاجر پرندوں کی طرح لیڈر بنگال آتے ہیں اور یہاں جھوٹ پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کرتے ۔انہوں نے مزید کہاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں اور انہیں ان کی سازشوں کی سزا دیں گے ۔ بنگال ملک کو راستہ دکھائے گا۔