بیربھوم ( مغربی بنگال ) بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے آج ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مختلف طبقات میں مقامی اور بیرونی کا فرق کرتے ہوئے پھوٹ پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کے اقتدار میں بنگال کا تاریخی کلچر خطرہ میں ہے ۔ نڈا نے یہاں پریورتن یاترا کے دوسرے مرحلہ کو جھنڈی دکھاکر کر روانہ کیا ۔ انہوں نے الزام عائد کاے کہ ریاستی حکومت نے سیاست کو مجرمانہ رنگ دیدیا ہے ۔ رشوت کو عام کیا ہے اور پولیس کو بھی سیاسی رنگ میں رنگ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت کمیشن حاصل کرنے والی حکومت ہے اور اسے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام شکست سے دوچار کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کے اقتدار میں مغربی بنگال کا شاندار تہذیبی ورثہ اور تاریخی کلچر خطرہ میں پڑ گیا ہے ۔ مقامی اور بیرونی قرار دینا بنگال کا کلچر نہیں ہے ۔ ترنمول کانگریس ایسا کرتے ہوئے مختلف طبقات کے مابین پھوٹ پیدا کر رہی ہے ۔