ممتابنرجی شیطان ‘ جھانسی کی رانی نہیں کہا جاسکتا : گری راج سنگھ

   

نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کی جانب سے ممتابنرجی کو جھانسی کی رانی قرار دئے جانے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج الزام عائد کیا کہ ممتابنرجی در اصل ایک شیطان ہیں جنہوں نے ریاست کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول سربراہ کا جھانسی کی رانی سے تقابل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنا جھانسی کی رانی کی توہین ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا نے اپنے خلاف بولنے والوں کا قتل کیا ہے اور انہیں جھانسی کی رانی یا پدماوتی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے بنگال کو تباہ کردیا ہے ۔ وہ ایک شیطان ہیں۔ ان کے پاس وہ طاقت نہیں ہے جو جھانسی کی رانی کے پاس تھی ۔ ممتا کا تقابل جھانسی کی رانی سے نہیں کیا جاسکتا۔