ممتابنرجی نے درگا پوجا کا مرکزی موضوع والا گیت لکھا

   

کولکتہ ۔2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس نے مقبول عام درگاپوجا کے مرکزی موضوع پر گیت لکھے ہیں اور کابینی وزیر انوپ بسواس کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں 27ستمبر کو جاری کئے ۔ انہیں منگل کے دن یوٹیوب پر بھی شائع کیا گیا ہے ۔ حالانکہ یہ گیت بنگالی زبان میں ہے لیکن ان کی دھنیں اتنی دل پذیر ہے کہ ان کا مطلب نہ سمجھنے والے بھی انہیں پسند کررہے ہیں ۔ گیت کا ویڈیو جس میں نصرت جہاں اور پرم برتا چٹواپادھیائے نے کام کیا ہے ۔ بتاتا ہے کہ بعض لوگ بلالحاظ مذہب و ملت ریاست گیر سطح پر درگا پوجا تقاریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ یہ پیغام مصور بھابا توش ستار نے بھی اپنی تصویر میں پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دیدی نے مرکزی موضوع پر مبنی گیت گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ لکھا ہے اور مجھے اس کی موسیقی ترتیب دینے پر فخر کا احساس ہورہا ہے ۔