نیو یارک، 9 دسمبر (یو این آئی) نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان کردیا۔ گریسی مینشن 1799 سے قائم ہے ، دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یہ مینشن نیویارک کے کئی میئرز کی رہائش گاہ کے طور پر زیر استعمال رہا، پیلے اور ہرے رنگ کے امتزاج سے تیار گریسی مینشن کے ایکسٹیرئیر پر موجود سفیدریلنگ اور نیچے خوبصورت پھولوں اور گھاس سے آراستہ زمین اس مینشن کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ہیں۔ گزشتہ روز زہران ممدانی نے بطور نیویارک میئر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ زہران ممدانی نے اعلان کیا کہ گریسی مینشن منتقل ہونے کا فیصلہ ان کے اور اہل خانہ کی حفاظت اور اپنی تمام تر توجہ اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے حوالے سے ہے ۔ ممدانی کا صدیوں پرانے گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان، سابق میئر نے گھر آسیب زدہ ہونے کا دعویٰ کردیا ممدانی نے کہا کہ ہمیں نیویارک شہر کا بہترین حصہ دینے کیلئے آسٹوریا کا شکریہ، اگرچہ میں اب اسٹوریا میں نہیں رہ سکتا لیکن اسٹوریا ہمیشہ مجھ میں اور میری ذمہ داریوں میں شامل رہے گا۔ زہران ممدانی اس وقت نیویارک سٹی کی کوئنز کاؤنٹی کے علاقے اسٹوریا میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، ممدانی اس اپارٹمنٹ کا کرایہ 2 ہزار 250 ڈالرز ماہانہ ادا کرتے ہیں، بطور میئر اگر ممدانی اب سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن کا انتخاب کرتے ہیں تو اس طرح وہ ہر ماہ اپنا کرایہ بھی بچا سکیں گے ۔