مملکتی وزیر ریلوے نے ٹرین کو جھنڈی دکھائی

   

حیدرآباد،26ستمبر(سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر ریلوے سریش اگاڑی چناباسپا نے اے پی کے وشاکھاپٹنم تا وجئے واڑہ کے درمیان ہفتہ میں پانچ دن چلائی جانے والی ڈبل ڈیکر اُدے ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھائی۔جمعہ سے مسافرین کے لئے ریلوے خدمات دستیاب رہیں گی۔ٹرین نمبر 22701 وشاکھا پٹنم۔ وجئے واڑہ ڈبل ڈیکر ادے ایکسپریس ٹرین ہر پیر، منگل، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کو 5.45بجے صبح وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوگی اور 11.15بجے وجئے واڑہ پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر 22702وجئے واڑہ سے پیر، منگل، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کو 5.30بجے شام روانہ ہوگی اور 11بجے وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔