ممنوعہ ادویات کی فروخت پر کرناٹک کا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ محمد عثمان جس کا تعلق کرناٹک سے ہے اور وہ پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں مقیم تھا۔ نوجوانوں کو راغب کرنے اور آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے محمد عثمان اپنے آبائی مقام سے ممنوعہ ادویات Nitrovet/10mg کی گولیاں بھاری مقدار میں شہر منتقل کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ عثمان 5 روپئے کی گولی کو شہر میں نوجوانوں کو 50 روپئے میں فروخت کر رہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم نے عثمان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5400 ممنوعہ ادویات گولیاں ضبط کرلیں اور اسے پولیس اسٹیشن بھوانی نگر کے حوالے کردیا ۔