من کی بات، درخت لگانے اور پانی بچانے کی کوششوں کا حصہ بنیں شہری: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی: آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 103ویں ایپی سوڈ سے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ ‘پانی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا اور ہم وطنوں سے ان مہمات میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ مودی نے کہا، ‘بارش کا یہ وقت درخت لگانے اور پانی کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران بنائے گئے 60 ہزار سے زیادہ امرت سرووروں میں بھی چمک بڑھی ہے۔ اس وقت 50 ہزار سے زیادہ امرت سروور بنانے کا کام جاری ہے۔ ہمارے اہل وطن پوری آگاہی اور ذمہ داری کے ساتھ پانی کے تحفظ کے لیے نئی کوششیں کر رہے ہیں۔