منادر میں سرقہ کرنے پر سزاء

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) مہیشورم کی ایک عدالت نے منادر میں سرقہ کرنے والے دو افراد کو دو سال کی سزاء سنائی ہے ۔ میرپیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں چارج شیٹ داخل کیا تھا جس کی بنیاد پر عدالت نے دونوں بھائیوں 55 سالہ سارنگی وینکٹیش اور 48 سالہ سارنگی سنجیوا کے خلاف 2 سال کی سزاء سنائی ہے ۔ یہ دونوں بھائی مندروں میں سرقہ کرتے تھے اور مورتیوں کا سرقہ کرتے تھے ۔ پولیس میرپیٹ نے ایک کارروائی کے دوران ان دو بھائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپئے کی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے ۔ /25 ستمبر 2018 ء کے دن انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور /22 ڈسمبر 2018 ء کے دن ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ۔ کتہ کٹا ونپرتی کے ساکنان ان دو بھائیوں کے خلاف میرپیٹ پولیس نے چارج شیٹ داخل کی تھی اور عدالت نے آج فیصلہ سنایا ہے ۔