منتخب پولیس کانسٹیبلس کیلئے اطلاع

   

نظام آباد :10؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اڈیشنل پولیس کمشنر لا ء اینڈآرڈر رگھو ویر نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل کیلئے منتخب امیدوار 13؍ جنوری کے روز پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ کاماریڈ ی ضلع پولیس کے علاقہ میں سیول اے آر کیلئے 2018 ء میں منتخب مرد و خواتین امیدوار 13؍ جنوری کے روز صبح 7 بجے تک رپورٹ کریں ۔ منتخب امیدوار اپنے اصل اسنادات اور 100 روپئے بانڈ پیپر پر 5 ہزار روپئے کا بانڈ ساتھ لائیں ۔ امیدوار ٹریننگ کے اوقات کے موقع پر 6 ہزار روپئے ، میس چارج جمع کریںاور 7 بجے رپورٹ کریں ۔