مندر بھگدڑ ‘ مہلوکین کیلئے فی دس 2 لاکھ ایکس گریشیا ‘ مودی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ یکم نومبر ( سیاست نیوز) وزیر عظم نریندر مود ی نے نیلور کی مندر میں پیش آئے بھگدڑ میں 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے غمزدہ افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ افراد خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مہلوکین کے ورثاء کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے ایکس گریشیاء کی رقم جاری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بھگدڑ کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والوں کیلئے فی کس پچاس ہزار روپئے کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔