نظام آباد :8؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد شہر کے گنجان اقلیتی علاقہ احمدی بازار میں واقع شمبھونی گڑھی مندر سے متصل دکانات کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے گذشتہ ایک سال عرصہ سے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کی جارہی ہے پرجاوانی پروگرام کے موقع پر ہندو تنظیموں کی جانب سے کلکٹریٹ کے باب الداخلہ پر دھرنا دیتے ہوئے شمبھونی گڑھی مندر سے متصل دکانات کو برخواست کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا گیا کلکٹریٹ کے باب الداخلہ پر پوجا پاٹ کا تمثیلی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ شمبھونی گڑھی سے متصل غیر مجاز دکانات قائم کی گئی ہے ان دکانات کو برخواست کیا جائے تاکہ مندر کے نئے دروازہ کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے درشن کیلئے آنے والے بھگتو ں کو سہولت فراہم کی جاسکے ۔شمبھونی گڑھی مندر سے متصل دکانات کو احمدی بازار میں بکرا مارکٹ پر تعمیر کردہ کامپلکس میں مختص کرتے ہوئے منتقل کرنے کی سہولت کی سابق میں پیش کی گئی ہے کئی دہوں سے یہاں پر قائم دکانات کے تاجرین مستقبل میں کارروائی کو لیکر فکر مند ہیں ۔ دوسری جانب ہندو تنظیموں کی جانب سے ان دکانات کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر چند دن بعد احتجاج کیا جارہا ہے ۔