ریوا/بھوپال: اب بھکارن بھی مجرمانہ ذہنیت کے لوگ کے شکار ہورہی ہے ، اس کی تازہ اور گھناؤنی مثال مدھیہ پردیش کے ریوا شہر کے بچھیا تھانہ علاقہ میں پیش آئے ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ ہے۔متاثرہ لڑکی یہاں مندر میں رہ کر بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی تھی۔ لڑکی کے ساتھ پبلک ٹوائلٹ کی صفائی کرنے والے شخص نے عصمت دری کی ہے۔ یہ واقعہ تقریباً پانچ دن پہلے پیش آیاتھا۔ ملزم نے لڑکی کو پبلک ٹوائلٹ میں بند کر کے اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔زیادتی کے واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی ون اسٹاپ شیلٹر پہنچی، جس کے بعد ون اسٹاپ شیلٹر کے اہلکاروں نے پولیس کو خط لکھا۔ جس کے بعد خط ملتے ہی پولس حرکت میں آگئی اور منگل کو ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کی تاریخ کو جب وہ رفع حاجت کیلئے ٹوائلٹ پہنچی ،تو وہاں موجود 50 سالہ راجو نے زبردستی اس کے ساتھ عصمت دری کی۔
