مندر میں پانی پینے پر پٹائی کا شکار آصف کو 10 لاکھ روپے مالی مدد

   

لکھنو:اتر پردیش کے غازی آباد میں فرقہ واریت کا شکار مسلم نوجوان آصف کو کراوڈ فنڈنگ یعنی عوامی تعاون کی شکل میں 10 لاکھ روپے کی معاشی مدد ملی ہے۔ اس بات کی جانکاری لوگوں سے مالی تعاون اکٹھا کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم ’کیٹو‘ نے دی۔ اس میں 648 لوگوں نے تعاون کیا اور صرف دو دنوں میں ہی تقریباً 10 لاکھ روپے جمع ہو گئے۔‘‘