مندر کی ہنڈی سے رقم چوری کرنے کی کوشش،نابالغ لڑکاگرفتار

   

حیدرآباد۔ مندر کی ہنڈی میں رکھی ہوئی رقم کی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا ایک نابالغ لڑکا پکڑاگیا۔ شمس آباد میں واقع رینوکا ایلماں مندر میں ہنڈی سے دس ہزار روپئے کی چوری کی کوشش کی گئی۔مندر کے ذمہ داروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ اس چوری کرنے والے نابالغ لڑکے کا پتہ چلایا اور اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ اس نے مندر میں پوجا کرنے کے بہانے یہ واردات انجام دینے کی کوشش کی تھی تاہم مندر کے چوکس عہدیداروں نے اس کو پکڑلیا ۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔ چوری کرنے کی کوشش کی یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔