مندی کھانے سے 13 افراد کی صحت متاثر

   

تین کی حالت تشویشناک ۔ وشاکھاپٹنم میں واقعہ
حیدرآباد : /10 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں مندی کھانے سے تقریباً ایک درجن افراد متاثر ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وشاکھاپٹنم میں کل یہ واقعہ پیش آیا ۔ علاقہ میں مندی کی ہوٹل حالیہ دنوں قائم کی گئی ۔ عام طور پر آندھرائی کھانے سامبر ، اڈلی اور ویجیٹیرین تھالی مشہور ہیں اور شہر میں ان کھانوں کو پسند کیا جاتا ہے ۔ اس طرح حیدرآباد کے پکوان تو دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ایک ذائقہ دار پکوان مندی ان دنوں آندھرا میں کافی مقبول ہورہی ہے ۔ مندی کے ذائقہ و مقبولیت سے گاجوواکا میں دھوم مچی ہے اور مندی تناول کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہر کوئی مندی کا مزہ چکھنے بے چین ہیں ۔ تاہم شہریوں کے رجحان کو اتوار کی رات شدید دھکہ لگا ۔ مندی کھانے والے تقریباً 13 افراد کی صحت اچانک بگڑگئی اور انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جن میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ حکام نے اس واقعہ کے بعد مندی ہوٹل کا معائنہ کیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔ ع