عمان: اردن کی فوج نے چند مہینوں میں لگاتار چوتھی مرتبہ شامی سرزمین سے منشیات سے لدے ڈرون کے ذریعے اردن میں منشیات لانے کی سمگلروں کی کوششوں کو ناکام بنا دی۔ اردن کی سرحدوں کو زمینی اور فضائی راستے سے منشیات کے خطرے سے بچانے کی کوششوں کے سلسلہ میں اردنی فوج نے ڈرون کو مار گرایا اور قبضہ میں لی گئی منشیات کی تصاویر بھی میڈیا کو دکھائیں۔ اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع نے کہا کہ بارڈر گارڈ فورسز نے ملٹری سکیورٹی سرویسز اور ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ڈرون کی شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین تک غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کا پتہ لگایا اور اسے اسے اردن کی حدود میں مار گرایا۔ طیارے سے 2 کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔اردن کے ماہر نفسیات کے مطابق منشیات (کرسٹل میتھ) کو ایک شدید، مہلک اور انتہائی خطرناک نشہ آور چیز ہے۔ یہ کیپٹاگون سے زیادہ نشہ آور اور خطرناک ہے۔ کرسٹل کرسٹل میتھمفیٹامین کا عام نام ہے۔ یہ ایک طاقتور اور نشہ آور دوا ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔