منشیات معاملہ، ٹالی ووڈ اداکار نودیپ سے پوچھ گچھ

   

حیدرآباد23ستمبر (یو این آئی) منشیات معاملہ میں تلگواداکار نودیپ پولیس سے رجوع ہوئے ۔ نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ کو آج صبح نودیپ پہنچے اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس نے منشیات تاجرین سے تعلقات پر پوچھ گچھ کی۔ گڈی ملکاپور پولیس نے اداکار کو نوٹس جاری کرکے حاضر ہونے اور منشیات معاملہ میں جانچ میں تعاون کی خواہش کی تھی ۔14 ستمبر کو اینٹی نارکو ٹک بیورو کے علاوہ گڈی ملکاپور پولیس نے بنگلورو سے تین نائجریائی باشندوں اور4 دیگر بشمول ٹالی ووڈ ہدایت کار کو شہر میں منشیات رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔