نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف حکومت کی ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کے کامیاب نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت پر عزم ہے کہ ملک میں منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ہندوستان کے راستے دنیا میں کہیں بھی جانے کی اجازت ہوگی.انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں منشیات کی تجارت کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے ۔2006 سے 2013 تک 768 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی،اس میں 2014 سے 2022 میں تقریباً 30 گنا کا اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 22 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی۔پہلے کی مدت کے مقابلے میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف 181 فیصد سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ۔جون2022 میں ایک اہم مہم شروع کی گئی تھی تاکہ ضبط شدہ منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکا جاسکے ، اس مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں ضبط کی گئی تقریباً6 کلو گرام منشیات کو تباہ کردیا گیامنشیات کے خلاف یہ جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود کو اور اپنے کنبے کو منشیات سے دور رکھیں۔امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں آج امور داخلہ کی وزارت کی جانب سے اپنائے گئے منشیات کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے والی پالیسی کے کامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک مودی حکومت کا ‘‘پورا حکومتی نقطہ نظر’’ ہے ، جس میں مختلف محکموں کا تال میل پالیسی کو زیادہ موثر بنانا ہے ۔منشیات کے استعمال اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 26 جون کو منشیات کے استعمال اور اس کے غیر قانونی تجارت کے خلاف جنگ کرنے والی تمام تنظیموں اور لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ اس مرتبہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی پورے ہندوستان میں نشہ مکت پکھواڑے کا اہتمام کررہی ہے ۔