حیدرآباد/20 جنوری ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس نے منشیات کی اسمگلنگ کے کیس میں پولیس کو مطلوب نائیجریائی باشندہ کو دہلی میں گرفتار کرکے شہر منتقل کیا۔ پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ 37 سالہ چکوو اوگبونا ڈیویڈ ساکن اندھیری ایسٹ ممبئی نائیجریائی باشندہ ہے اور بین ریاستی ڈرگ اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ٹونی شہر اور اطراف میں ڈرگس کے کیسوں میں ملوث ہے اور وہ شاطرانہ انداز میں ڈرگس کا کاروبار کرنے کے نتیجہ میں وہ پولیس کی پہنچ سے باہر تھا لیکن ٹاسک فورس ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرگس اسمگلر منشیات کا استعمال کرنے والے افراد میں ٹونی کے نام سے مشہور ہے اور وہ 2013 کو عارضی ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور ملبوسات کے کاروبار کی آڑ میں وہ منشیات کا کاروبار شروع کیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ممبئی کے قیام کے دوران وہ کئی افریقی باشندوں سے ربط میں رہا اور ڈرگس کاروبار شروع کیا تھا۔ وہ اکثر ڈرگس کے کنسائمنٹ کشتیوں سے منتقل کرکے مختلف ایجنٹس کے ذریعہ فروخت کیا کرتا تھا۔ ب