منشیات کی خریدی کیلئے بیرونی ممالک سے رقمی لین دین پر ای ڈی کی نظر

   

انٹرپول کی خدمات سے استفادہ کرنے پر غور، 12 فلمی شخصیتوں کو نوٹس
حیدرآباد ۔ 28 اگست (سیاست نیوز) ٹالی ووڈ میں سنسنی پیدا کرنے والے منشیات کیس کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کمربستہ ہوگئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر انٹرپول کی خدمات سے استفادہ کرنے کی تیاری کررہی منشیات (ڈرگس) خریدنے کیلئے ہوئی لین دین کے معاملے میں کتنی رقم ملک سے باہر گئی ہے اس کا جائزہ لینے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ مصروف ہوگئی ہے۔ تلگو فلموں کے 12 شخصیتوں کو تحقیقات کیلئے نوٹس جاری کردی ہے۔ ان سے پوچھ تاچھ کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے مزید چند لوگوں سے پوچھ تاچھ کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ چار سال قبل 2017ء میں تلگو فلم انڈسٹری کے منشیات کا مسئلہ قومی سطح پر موضوع بحث بن گیا تھا۔ محکمہ اکسائز کی نگرانی میں اسپیشل ٹیم تیار کرتے ہوئے تلگو فلمی ستاروں سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے فلم ستاروں یا ان کے بے نامیوں کی جانب سے بیرونی ممالک سے منشیات منگوانے کیلئے کی گئی رقمی لین دین پر نظر رکھی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ امریکہ، ساوتھ آفریقہ، آسٹریا کے منشیات تاجرین کے کھاتوں میں رقم منتقل ہونے کے چند ثبوت دستیاب ہوئے ہیں جس کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ بیرونی ممالک میں کس کے بینک کھاتوں میں رقم جمع ہوئی ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے ان ممالک کا تعاون ضروری ہے۔ اس کی ذمہ داری تحقیقاتی ایجنسیوں کی ہے۔ اس کیلئے انٹرپول کی خدمات سے استفادہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ N