منشیات کے کاروبار پرایک شخص کی گرفتاری

   

حیدرآباد ۔ 31 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کے انسداد منشیات اسکواڈ نے ملک پیٹ پولیس کی مدد سے اولڈ ملک پیٹ واحد نگر سے تعلق رکھنے والے محمد شاہد علی کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ شاہد علی جو کار میکانک ہے گزشتہ دو سال سے ممنوعہ منشیات ایم ڈی ایم اے اور چرس کا کاروبار کررہا ہے۔ خواہشمند گاہکوں کو ڈرگس فراہم کرکے آسانی سے پیسے کما رہا تھا۔ منشیات کے کاروبار کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹک بیورو نے کارروائی کرکے شاہد علی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 20 گرام چرس، 14 گرام ایم ڈی ایم اے اور ایک موبائیل فون جس کی مالیت 2 لاکھ ہے ضبط کرلی ہے۔