منصف مجسٹریٹ پی روی کو جرنلسٹ 2023 ڈائری کی حوالگی

   

سرپور ٹاون۔ 30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون فرسٹ کلاس منصف مجسٹریٹ پی راوی کو تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ صدر ایم اے ماجد، اسٹیٹ نائب صدر ایم اے قادر فیصل اور اسٹیٹ جنرل سیکریٹری غوث محی الدین کی ہدایت پر کل تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ آرگنائزر سیکریٹری عبدالجمیل نے منصف مجسٹریٹ کورٹ سرپور ٹاون پہنچ کر فرسٹ کلاس منصف مجسٹریٹ پی راوی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ کمیٹی کی کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے اور اردو جرنلسٹ کے مسائل و فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں سے متعلق جانکاری دی گئی۔اور تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے تیار کی گئی 2023 سال کی ڈائری حوالے کی گئی۔
اس موقع پر فرسٹ کلاس منصف مجسٹریٹ پی روی نے تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔