منفرد اسکیمات، سنجیدہ ا قدامات ،ہر طبقہ سے انصاف

   

کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ، شادنگر کے نندی گاؤں میں رینوویدیکا کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزراء کا خطاب

شادنگر ۔ شادنگر اسمبلی حلقہ کے نندی گاؤں منڈل مستقر میں رعیتو ویدیکا کا ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ رعیتو ویدیکا کی افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء سرینواس گوڑ ، شریمتی سبیتا اندرا ریڈی ، محبوب نگر ایم پی ایم سرینواس ریڈی ، ایم ایل سی کے نارائن ریڈی کے جناردھن ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ رعیتو ویدیکا تقریب کی صدارت رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یداو نے کی ۔ رعیتو ویدیکا تقریب سے ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اسکیمات سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبودی اور ان کی ترقی کیلئے رعیتو بیمہ ، رعیتو بندھو ، کسان کو اجناس کی بہتر قیمت فراہم کیا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے افتتاحی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے ہر ایک طبقہ کو ترقی فراہم کرنے کے مقصد سے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے ترقی فراہم کر رہی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت وعدوں پر عمل کرنے والی حکومت قرار دیا ۔ کسانوں کو ہر ایک شعبہ میں ترقی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم شریمتی سبیتا اندرا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں حکومت کسانوں کو ترقی کے ساتھ ساتھ سہولتیں بھی مہیا کر رہی ہے ۔ ریاستی حکومت عملی اقدامات کرنے والی حکومت ہے ۔ ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ ٹی آر ایس حکومت انصاف کرتے ہوئے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ اس موقع پر نندی گاؤں منڈل سرپنچ وینکٹ ریڈی ، زیڈ پی وائس چیرمین ای گنیش ، نندیگاؤں ایم پی کے علاوہ مقامی ٹی آرا یس پارٹی قائدین اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔