منفی پس منظر میں قانون بنانے والوں کو عدالت نے آئینہ دکھا یا : محمود مدنی

   

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی پس منظر میں قانون بنانے والوں کو عدالت نے آئینہ دکھا یا ہے، اس قانون کی جن شقوں پر عدالت نے محض تیسری شنوائی میں ہی پابندی لگائی ہے، ان کے اجزاء دہشت گردی مخالف قانون یواے پی اے سے بھی سخت ہیں، آپ ایک سماجی مسئلہ کو اس طرح ٹریٹ نہیں کرسکتے، اس سے مسئلے،حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو ں گے۔