منوبھاکر کا یومی آزادی پر خصوصی ویڈیو

   

نئی دہلی ۔15 اگست (ایجنسیز) پیرس اولمپکس 2024 میں دو برونز میڈلس جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی شوٹر منو بھاکر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی ایک خصوصی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کی ہے۔ اس ویڈیو میں منو بھاکر وائلن پر قومی ترانہ بجاتے نظرآرہی ہیں۔ یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد تمام ہندوستانیوں نے کہنا شروع کیا ہیکہ مانو ملٹی ٹیلنٹڈ ہے۔ شوٹنگ کے علاوہ وہ وائلن بھی خوب بجاتی ہیں۔ اس سے قبل بھی 2024 میں وائلن پر قومی ترانہ بجاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ منو بھاکر نے اس ویڈیوکو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور اس کے کیپشن میں لکھا، اس یوم آزادی پر ایک ایسی دھن بجانے کی کوشش جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ جب بھی میں ہندوستان کی جانب سے کسی تقریب میں شرکت کرتی ہوں تو پوڈیم پر کھڑے ہوکر اسے سننا میرا خواب ہوتا ہے۔ زیادہ تر ہم بیٹھ کر وائلن بجاتے ہیں، لیکن اس بارکھڑے ہوکر قومی ترانہ بجاتے ہیں جس میں آپ کے ملک سے محبت کا اظہار کیا جا سکتا۔