سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شب قدر کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس رات انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کے لئے خود کو وقف کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘شب قدر کے مقدس موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد’۔انہوں نے کہاکہ ’یہ مقدس شب خود شناسی، اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے ، استغفار کرنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے میں خود کو وقف کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ‘۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ ’میری دعا ہے کہ یہ مبارک موقع سب کیلئے امن ، خوشی اور خوشحالی کا آغاز کرے‘۔ یاد رہیکہ گزشتہ چند سالوں سے کشمیر میں شب قدر کا اہتمام روایتی طور پر نہیں ہورہا تھا لیکن اب خود منوج سنہا کا شب قدر پر مبارکباد دینا ایک خوش آئند بات ہے۔