اہم سیاسی جماعتوں میں سخت مقابلہ، ریاست اور پڑوسی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر سٹہ
نلگنڈہ ۔ 4 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نلگنڈہ کے اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں ہوئے ضمنی انتخابات کی رائے دہی جہاں تاریخ رقم کی وہیں پر رائے دہندوں کے جوش و خروش سے حصہ لینے پر اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ 3 نومبر کو ہوئی رائے دہی کے آخری حصہ میں بڑے پیمانے پر رائے دہندے پولنگ مراکز پر پہنچنے پر الیکشن کمیشن نے مراکز پر وقت مقررہ پر پہنچنے والوں کو اپنے حق استعمال کرنے کی مہلت دی تھی۔ رائے دہی رات 10:30 بجے تک بعض مراکز پر جاری رہی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حلقہ میں 2 لاکھ 41 ہزار 805 رائے دہندگان شامل ہیں جس میں 2 لاکھ 25 ہزار 192 رائے دہندوں ے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ رائے دہی کا فیصد 93.13 رہا۔ رائے دہی کا ٹرن آؤٹ ایک تاریخ بنائی ہے۔ سال 2018 میں مدبرا اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ اوسط 91.65 فیصد رہا تا لیکن منوگوڑ میں رائے دہی کا تناسب 93.13 فیصد درج ہونا ایک ریکارڈ ثابت ہوگیا ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرنے والی خواتین جو کہ فہرست میں ایک لاکھ 20 ہزار 126 شامل ہیں میں ایک لاکھ 11 ہزار 383 نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ مرد رائے دہندگان میں ایک لاکھ 21 ہزار 672 میں ایک لاکھ 131 ہزار 853 نے اپنے حق کا استعمال کیا اور دوسرے جملہ 7 رائے دہندوں میں صرف ایک نے ہی رائے دہی میں حصہ لا جبکہ پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ 686 ووٹ ڈالے گئے۔ بعض دیہی علاقوں کی عوام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نقد رقم اور تحائف دینے کا تیقن دیا لیکن نہ دینے پر حق رائے دہی سے دوپہر تک دور رہے اور حلقہ سے دوسرے مقامات پر رہنے والے رائے دہندے مراکز پر پہنچنے میں دیر ہونے کی وجہ رائے دہی تقریباً 10:30 تک جاری رہی۔ عہدیدار و ملازمین اپنے مراکز سے ای وی ایم کو اسٹرانگ روم میں لانے پر بہت تاخیر ہوئی۔ صبح کی آخری پہر 4:30 بجے تمام ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ روم میں محفوظ کیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب سے سب کم رائے دہی بھیمانا پلی بوتھ نمبر 240 میں 1056 فہرست میں شامل 873 رائے دہندوں نے حصہ لیا جبکہ توپران پولنگ بوتھ پر 97.83 فیصد 1013 میں 991 ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ منوگوڑ ضمنی انتخابات میں جملہ 47 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ تاہم تین اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تین اہم جماعتوں کے امیدوار بظاہر اپنی اپنی جیت کا اعلان کررہے ہیں تو دوسری جانب سے آئی پی ایل طرز پر ریاست اور پڑوسی ریاست میں نتائج پر بڑے پیمانے پر سٹہ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 6 نومبر کو رائے شماری نلگنڈہ کے مضافاتی علاقہ میں واقع مری گوڑ دامس میں صبح 9 بجے آغاز ہوگی اور اندرون 2 گھنٹے نتیجے کا اعلان ہونے کی توقع ہے۔ اسٹرانگ رومس کے وسیع تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔