منچریال میں تیندوے کا بکریوں پر حملہ

   

حیدرآباد 3ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ منچریال ضلع میں تیندوے نے بکریوں پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ پدادھرما گاوں کے نواحی علاقہ میں پیش آیا۔اس جانور کے حملے کا ویڈیو وہاں قریب میں لگائے گئے ٹریپ کیمرہ میں قید ہوگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑگئی جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس تیندوے کی نقل وحرکت پر نظررکھیں اور اس کوپکڑا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد وہ کافی فکرمند ہوگئے ہیں کیونکہ تیندوا کبھی بھی ان کے مویشیوں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔