منچریال میںمچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ

   

منچریال ۔ وارڈ 25 اسلام پورہ میں کونسلر منہاج الدین کی نگرانی میں میونسپل عملہ نے صاف صفائی اور مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ انجام دیا۔ اس موقع پر کونسلر نے کہا کہ مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے روزانہ صاف صفائی اور جراثیم کش محلول کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ۔ خاص طور پر ان کے وارڈ میں ڈرینج کی صاف صفائی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔