منڈل پریشد آفس کی مرمت کیلئے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

یلاریلای ۔ 29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر میں منڈل پریشد آفس عمارت کی مرمت کے لئے 20 لاکھ روپئے منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی ‘ منڈل صدر راج داس نے رپورٹ لینے ریاستی پنچایت راج محکمہ وزیر ایرہ پلی دیاکرراو کو پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی وزیر سے بتایا کہ موجودہ عمارت 1990 میں تعمیر کی گئی تھی جو اب خستہ حال ہے ۔ اس کے چھت سے ٹکڑے گر رہے ہیں اور بارش کا پانی اندر آ رہا ہے جس پر ریاستی وزیرنے سنجیدگی کا اظہار کرنے کی مقامی عوامی سے نمائندوں نے بات کہی ۔