منڈیا میں ہندو تنظیموں نے دی بندکی کال

   

منڈیا (کرناٹک): کرناٹک کے منڈیا ضلع میں ایک دلت خاندان پر حملے کے سلسلے میں پولیس کی بے عملی کے خلاف ہندو تنظیموں نے جمعہ کو سری رنگا پٹنہ میں بند کی کال دی ہے ۔گزشتہ ہفتے کے آر ایس تھانہ علاقے میں ایک دلت خاندان پر مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے معمولی بات پر حملہ کیا تھا۔دکانداروں سے اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے شام تک بند رکھنے کے ساتھ ساتھ ہندو تنظیموں نے سری رنگا پٹنہ کی مرکزی سڑک سے پولیس اسٹیشن تک جلوس نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ توقع ہے کہ وہ تھانے کے باہر احتجاج بھی کریں گے ۔ہندو تنظیموں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔