منگل ہاٹ میں سٹہ کا ریاکٹ بے نقاب ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ پولیس نے سٹہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بھوئی گوڑہ کمان علاقہ میں واقعہ ایک پان شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے دھنراج سنگھ 52 سالہ ساکن دھول پیٹ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے سٹہ کی چٹیاں سیل فون اور 40,900 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایاکہ دھنراج سنگھ سٹہ کا عادی بتایا گیا ہے ۔ جو گذشتہ ایک ماہ سے سٹہ کا کاروبار کر رہا تھا اور ساری کارروائی پان شاپ سے لا رہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس منگل ہاٹ نے دھنراج سنگھ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ع