منگولیا کے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرسکے

   

اولانبٹور، 3جون (یو این آئی) منگولیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر داشجیگوے امربیاسگلان نے منگل کو کہا کہ چونکہ اسٹیٹ گریٹ کھرال یا پارلیمنٹ نے وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ منظور نہیں کیا ہے ، اس لیے وزیر اعظم لوسنامسرائی اویون ایرڈین نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔اویون اریڈن نے 28 مئی کو حکومت کی ایک باقاعدہ میٹنگ بلائی تھی اور وزیر اعظم کے تئیں اعتماد کے ووٹ کے لیے تجویز کا مسودہ اسٹیٹ گریٹ کھرال کو سونپا تھا۔منگولیا کے آئین میں کہا گیا ہے کہ اگر مسودہ تجویز منظور نہیں کیا گیا تو وزیر اعظم کے استعفیٰ پر غور کیا جائے گا اور 30دن کے اندر نئے وزیر اعظم کا تقرری کی جائے گی۔اویون ارڈین جنوری 2021 سے منگولیا کے وزیر اعظم ہیں اور جولائی 2024 میں دوبارہ منتخب ہوئے تھے ۔