منی ٹینک بنڈ کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

   


محبوب نگر یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر میں زیر تعمیر منی ٹینک بنڈ ساری ریاست تلنگانہ میں نمبر ایک پرکشش اور سیاحتی مرکز بن کر ابھرے گا ۔ ریاستی وزیر سیاحت و آبکاری وی سرینواس گوڑ نے محبوب نگر کے منی ٹینک بنڈ ، شلپارامم ، نیکلس روڈ ، سسپنشن برج ، آئی لینڈ وغیرہ کے تعمیری کاموں پر NTHMT کے دفتر گچی باولی حیدرآباد میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے تمام کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ منی ٹینک بنڈ علاقہ کو پوری طرح خوبصورت اور پرکشش بنایا جائے ۔ حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ سسپنشن پل منی ٹینک بنڈ سے درمیان میں جزیرے تک تعمیر کیا جائے اور جزیرے میں سیاحوں کو راغب کرنے میں مددگار ہوگا توپیں اور مزائل بھی اس سیاحتی مقام کی اہمیت میں اضافہ کیلئے نصب کی جائیں گی ۔ جزیرہ کے درمیان میں ایک ہوٹل کے قیام کیلئے انہوں نے حکام سے کہا ۔ جزیرہ میں سیلفی پوائنٹ قائم کریں ۔ اس موقع پر سیاحت کے ایم ڈی منوہر ، ٹورازم جوائٹ سکریٹری رمیش ، ڈاکٹر چٹم ریڈی ، دیگر عہدیداران جی ریڈی ، اوم پرکاش ، مہیش ، راجیش ، ٹورازم کنسلٹنٹس وغیرہ موجود تھے ۔