منی پور تشدد: بی جے پی ایم ایل اےسپریم کورٹ سے رجوع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ڈنگانگ لونگ گنگمی نے منی پور ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ، جس میں میتیئی/میئیتیئی کمیونٹی کو منی پور قبائل کے طورپر درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے حوالے سے حکم دیاگیاتھا۔سپریم کورٹ کے سامنے گنگمی کی طرف سے دائر عرضی میں ریاستی حکومت کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) فہرست کے لیے ایک قبائل کی سفارش کرنے کے حوالے سے ہدایت دینے کی مانگ کی گئی تھی، جو صرف ریاست کے دائرہ اختیار میں آتا ہے نہ کہ ہائی کورٹ کے ۔بی جے پی ایم ایل اے گنگمی کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ منی پور ہائی کورٹ کے حکم سے منی پور میں بدامنی پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے ۔ درخواست کے مطابق اس حکم کی وجہ سے دونوں برادریوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے اور ریاست بھر میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک 19 قبائلی ہلاک ہوچکے ہیں، ریاست کے مختلف مقامات کو بلاک کردیا گیا ہے ، انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مزید لوگوں کی جانیں جانے کا خطرہ ہے ۔سپریم کورٹ میں دو دیگر درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔