منی پور میں سیکورٹی آپریشن میں تیزی

   

امپھال، 29 جون (یو این آئی) منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑی چوری اور باغیانہ سرگرمیوں میں ملوث کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔پولیس نے گاڑی چور سید ریاض کو تھوبل ضلع کے لیلونگ چابوک سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے نیلے رنگ کی دو پہیہ گاڑی، چابیاں اور آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ ضلع ٹینگنوپال میں، مقامی لوگوں کو دوسری جنگ عظیم کا ایک بم ملا، جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔ریاست میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں تین سرگرم باغیوں کو گرفتار کیا۔ ایک شخص کو ضلع ٹینگنوپال کی سرحد سے ، ایک کو مغربی امپھال ضلع کے کیشامتھونگ مننگ لونگ جام علاقے سے اور ایک کو بشنو پور ضلع کے نامبول پولیس علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ امپھال مشرقی ضلع کے ایرل بنگ پولیس اسٹیشن کے تحت ٹی بی اسپتال کے نزدیک ناگاریان ہل کے دامن سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔