امپھال، 20 مئی (یو این آئی) منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین الگ الگ واقعات میں پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور پولیس نے منگل کو کہا کہ سیکورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے وانگوئی پولیس اسٹیشن کے تحت واہنگکھمان ماننگ لیکائی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے امپھال مغربی ضلع کے امپھال پولیس اسٹیشن کے تحت سگولبند تھنگوم لیکائی میں کرائے کے مکان سے دو خواتین سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ایک دیگر واقعہ میں پولیس نے ضلع کے سنگجامئی پولیس اسٹیشن کے تحت میتی لامکھائی چاجنگ سے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا۔ امپھال مغربی ضلع کے لامسانگ پولیس اسٹیشن کے تحت فائینگ سبل لیکائی سے سنجین بام تک تلاشی مہم کے دوران ایک ایس ایل آر رائفل، ایک 303 رائفل، تین پستول اور دیگر قابل اعتراض اشیاء برآمد کی گئیں۔