امپھال:منی پور کی راجدھانی امپھال میں ایک بار پھر تشدد پھوٹنے کی خبر ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے پیر کو کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت امپھال کے نیو چیکن علاقے میں ایک مقامی بازار میں ایک جگہ کو لے کر میٹائی اور کوکی برادریوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے کچھ خالی مکانات کو بھی آگ لگا دی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں میٹائی ریزرویشن تنازعہ کو لے کر منی پور میں کئی دنوں سے تشدد اور کشیدگی کا ماحول ہے۔ کچھ دنوں کے امن کے بعد پیر کو پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ 15 مئی تک تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 73 ہو گئی تھی۔ فسادیوں نے یہاں کئی گھروں کو آگ لگا دی تھی۔
