منی پور میں کاٹے ہوئے درختوں پر آنسو بہانے والی 9 سالہ لڑکی سرسبز مشن منی پور کی سفیر

   

٭ منی پور کے چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے ایک 9 سالہ اسکولی لڑکی ایلانگ بام ویلنٹینا دیوی کو سرسبز منی پور مشن کی سفیر مقرر کردیا کیونکہ اُنھوں نے اُس کا ایک ویڈیو دیکھا تھا جس میں وہ سڑک کی توسیع کے پراجکٹ کیلئے کاٹے ہوئے دو درختوں کو دیکھ کر رونے لگی تھی ۔ حکومت کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے درختوں کیلئے اُس کے بے انتہا خلوص اور محبت کا ثبوت ملتا ہے ۔